السلام علیکم یا علی علیہ السلام مدد ہم سادات علوی اعوان کونسل پاکستان کی جانب سے سادات علوی المعروف اعوان قطب شاہی ( ذُریت اوُلاد ) شہنشاہ وفا قمر بنی ہاشمؑ سیدنا مولا حضرت غازی ابوالفضل العباس علمدار علیہ السلام ( شہید کربلا ) بن امیر المومنین وامام المتقین وصی رسول خُدا ﷺ خلیفہ بلا فصل مولا حضرت علی علیہ السلام کی برصیغر پاک وہند اور دنیا کے دیگر ممالک میں پھیلی ذُریت اوُلاد کو اِس بلاگ پر خوش آمدید کہتے ہیں ، اس بلاگ کو بنانے کا بنیادی مقصد اُولادِ امیر المومنین و امام المتقین وصی رسولِ خدا (ص) سیدنا مولا حضرت امام علی علیہ السلام کے پوری دُنیا میں بکھرے ستاروں کو یکجا کرنا اور اُن کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے ، تاکہ آپس میں باہمی روابط کو فروغ دیا جا سکے ، اور اِس بات کی آگاہی پیدا کی جا سکے ، اور شجرہ سادات علویہ سے وابستہ افراد اپنے لیے حلال و حرام کی تمیز کر سکیں ، بناء بریں اپنے حسب و نسب میں کوئی کوتاہی نہ کریں ، اپنی کفو اور خونی رشتون کو پہچانیں ، اور اُن کا حق ادا کر سکیں ، اور اپنے شجرہ نسب خاندانی تا ریخ سے آگاہ سکیں ۔ تاریخ میں واقعہ کربلا اور اُس کے بعد اوُلاد علی (ع) کے ساتھ اموی اور عباسی حکمرانوں کے روح فرسا مظالم کی بناء پر کچھ تو اُن کے بے رحم حنجر سے کربلا ، دمشق اور بغداد میں ذبح ہو گئے ، اور کچھ دورداراز علاقوں میں ہجرت کرنے پر مجبور ہو گئے ، حضرت عیسیٰ بن زید بن زین العابدین علیہ السلام اور حضرت حمزہ بن القاسم العلوی علیہ السلام پر ہونے والے مظالم اور اُن جیسی ہزاروں داستانیں شاہد ہیں ، کہ دین کی بقاء کے لیے اوُلاد علی (ع) نے کیا کیا قربانیاں دیں اور کس کس طرح اپنی القابات اور نسب کو ظاہر نہ کیا جسی کی بناء پر آج اوُلاد علی (ع) مختلف القابات سے پہچانی جاتی ہے ۔مثلاً سیدنا حضرت غازی ابوالفضل العباس علمدار علیہ السلام کی اوُلاد مصر میں ،، سادات بنو ہارون ،، اردن میں ،، سادات بنو شہید ،، یمن میں ،، سادات بنو مظاع ،، عراق اور عرب میں ،، سادات علوی ،، ایران میں ،، سادات ابوالفضلی علوی ،، اور پاکستان میں ،، سادات علوی المعروف اعوان قطب شاہی کہلاتی ہے ۔
السید عون قطب شاہ العلوی بن السید یعلی العلوی بن السید ابو یعلی الحمزہ (الثانی) العلوی بن السید القاسم العلوی بن السید علی العلوی بن السید الحمزہ العلوی (الاول) بن السید الحسن العلوی بن السید عبیداللہ العلوی رئیس المدنی بن السید ابو الفضل العباس علمدار العلوی علیہ السلام (شہید کربلا ، قمر بنی ہاشم ، سقائے سکینہؑ) بن السید امام علی علیہ السلام (امیر المومنین ، امام المتقین ، وصی رسول خداﷺ) ۔
سیدعون قطب شاہ علوی پانچویں صدی ہجری کے اوائل میں اسلام کی تبلیغ کی غرض سے اپنے دو بیٹوں سید عبد اللہ شاہ علوی المعروف عبداللہ گولڑہ اورسید محمد شاہ علوی المعروف محمد شاہ کندلان کے ہمراہ عراق کے شہر بغداد سے ہجرت کر کے ہندوستان کے شہر وادی سون سکیسیر جو آج کل پاکستان کا حصہ ہے وہاں آئے ، اِن کی والدہ ماجدہ حسینی سادات میں سے تھیں ، آپ عرصہ دراز تک یہاں مقیم رہے ، اور مذہب حقہ کی تبلیغ کرتے رہے ، پھر بہت سے آثار اور اوُلاد کو چھوڑ کر واپس بغداد تشریف لے گئے ، اور وہیں خالق حقیقی سے جا ملے ، اور مقبرہ القریش کاظمین بغداد میں مدفون ہیں ، برصغیر وپاک ہند میں موجود قوم سادات علوی المعروف اعوان قطب شاہی امیر المومنین وامام المتقین وصی رسول خُدا ﷺ خلیفہ بلا فصل حضرت امام علی علیہ السلام کے بیٹے شہنشاہ وفا قمر بنی ہاشمؐ سیدنا مولا حضرت غازی ابو الفضل العباس علمدار علیہ السلام کی ذرِیت اوُلاد سے ہے ، جو آقا ومولا سیدنا حضرت امام علی علیہ السلام سے نسبت کی وجہ سے سادات علوی اور آقا ومولا سیدنا حضرت غازی ابو الفضل العباس علمدار علیہ السلام ( شہید کربلا ) کی دسویں پشت سے ایک ولی کامل بزرگ فقیہہ اہلبیت (ع) سیدنا حضرت عون قطب شاہ علوی البغدادی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے نسبت کی وجہ سے اعوان قطب شاہی مشہور ہے ، سیدنا عون قطب شاہ علوی البغدادی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا شجرہ نسب دس واسطوں سے شہنشاہ وفا قمر بنی ہاشمؐ آقا ومولا سیدنا حضرت غازی ابو الفضل العباس علمدار علیہ السلام سے ہوتا ہوا امیر المومنین وامام المتقین آقا ومولا سیدنا حضرت امام علی علیہ السلام تک پہنچتا ہے ، سید عون قطب شاہ علوی بغدادی (رض) کا شجرہ نسب مندرجہ ذیل ہے ۔
تحریر : ملک ممتاز علوی سید
طالب علم رہنماء مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان
بانی وچیئرمین : سادات علوی اعوان کونسل پاکستان
محقق نسابہ رائٹر ہسٹری و شجرہ جات قبیلہ سادات علوی المعروف اعوان قطب شاہی ( ذریت شہنشاہ وفا قمر بنی ہاشم سیدنا حضرت غازی ابو الفضل العباس علمدار علیہ السلام بن امیر المومنین و امام المتقین سیدنا حضرت امام علی المرتضی علیہ السلام )
ایڈمن فیس بک پیج سادات علوی المعروف اعوان قطب شاہی ( ذریت شہنشاہ وفا قمر بنی ہاشم سیدنا حضرت غازی ابو الفضل العباس علمدار علیہ السلام بن امیر المومنین و امام المتقین سیدنا حضرت امام علی المرتضی علیہ السلام )

0 تبصرے